جامعہ دارالہدیٰ نوشہرہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس20طلبائے کرام کی دستار بندی

Print Friendly, PDF & Email

مدارس امن کے گہوارے ہیں/قاضی ارشدالحسینی
مدارس ہی امن وآشتی کا درس دیتی ہے/مفتی ذاکرحسن نعمانی
یہ حفاظ کرام مستقبل کے معماران ہیں/مولانا عرفان الحق
مدارس کے فضلاء امن کے داعی ہیں/مولانا قاری شمس الرحمٰن 

نوشہرہ(ویب ڈیسک)جامعہ دارالہدیٰ نوشہرہ (رجسٹرڈ)ریلوے لائن پیرسباق پل حکیم آبادنوشہرہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں 20طلبائے کرام نے حفظ قرآن مکمل کیں،جامعہ دارالہدیٰ نوشہرہ کے میڈیا سیل انچارج وناظم تعلیمات مولانا رضوان اللہ پشاوری کے مطابق جامعہ دالہدیٰ نوشہرہسے20طلباء کرام نے سند فراغت حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کیلئے تیار ہوئے، اس موقع پرعلاقہ بھر کے مشران ،سیاسی ومذہبی رہنما ،علما ء کرام اور کثیر تعداد میں صوبہ بھرکے عوام نے شرکت کی ،اس کانفرنس کے مہمانان خصوصی مدرسہ مرکزی دار القراء نمکمنڈی کے مہتمم مولانا ڈاکٹراحمدعلی علوی ، پیر طریقت رہبرشریعت صاحبزادہ مولانامحمد صدیق باچا ،ولی ابن ولی پیرطریقت صاحبزادہ سید منیب اللہ باچا،پیر طریقت رہبرشریعت مولانا قاضی ارشد الحسینی ،شیخ التفسیروالحدیث مولانامفتی ذاکرحسن نعمانی(سابق شریعہ ایڈوئزرخیبربینک آف پاکستان)فخر حقانیہ فصیح اللسان مولانا عرفان الحق حقانی مدر س جا معہ حقانیہ اکوڑہ خٹک ،مبلغ ختم نبوت مولانامفتی احسان اللہ ،استادالعلماء شیخ القران والحدیث مولانا سید نثاراللہ باچا ، مولانامحمد امین دوست ،جمیعت علماء اسلام کے رہنمامولاناشمس الحق نقشبندی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کے امیر قاری اسلم ،جامعہ تحسین القران نوشہرہ کے نائب مہتمم مولانا قاری احمد عمرمد نی نے فضائل قران ،کردارمدارس ویوم پاکستان پرتفصیلی بیانات فرمائیں، پروگرام کے اختتام پر جامعہ دارالہدٰی کے مدیر مولٰناقاری شمس الرحمٰن نے اپنے دست مبارک سے فارغ التحصیل طلباء کرام کی دستاربندی فرمائی اور اپنے ملک کی استحکام،تحفظ اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4suxgcn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *