تیز رفتار موٹرسائیکل اور مسافر وین میں تصادم،موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی ،انکا کمسن بچہ اور خاتون جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز)تیز رفتار موٹرسائیکل اور مسافر وین میں تصادم۔موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی ،انکا کمسن بچہ اور خاتون جاں بحق بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کا نواحی علاقہ کیڑیانوالہ کا رہائشی 35سالہ سرفراز احمد ولد فقیر حسین اپنی بیوی غزالہ سات سالہ بچے اور کزن بشریٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شیخوپورہ کیطرف جارہا تھا کہ کالونی موٹر کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹیوٹاہائی ایس مسافر وین نمبری ایل ای آر2782سے ٹکرا گیا جس سے سرفراز ڈوگر اس کی بیوی غزالہ اور سات سالہ بچہ موقع پر خالق حقیقی سے جاملے جبکہ سرفراز کی کزن خاتون بشریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی جس کو 1122کی مدد سے سول ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ایک ہی خاندان میں چار افراد کی موت نے گاؤں بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور گھر میں کہرام مچ گیا گاؤں میں ہر شخص کی آنکھ اس المناک حادثہ کی وجہ سے پر نم اور غم زدہ تھی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h7nm7jc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *