گلی گلی منی پیٹرول پمپ کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں

Mini Petrol Pumps can Lead to a Major Accident Mini Petrol Pumps can Lead to a Major Accident Mini Petrol Pumps can Lead to a Major Accident
ڈی سی شیخوپورہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ
فاروق آباد: گلی گلی منی پیٹرول پمپ کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں،ڈی سی شیخوپورہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ،فاروق آباد بھر میں گلی محلوں،چوراہوں میں منی پیٹرول پمپ / تیل ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں ایک پلاسٹک کی ٹینکی اور ساتھ میں پیٹرول ڈالنے والی پمپ مشین لگاؤ،منی پیٹرول پمپ تیار،نہ کوئی اجازت نہ کوئی حفاظتی اقدامات،محکمہ سول ڈیفنس نے متعدد بار درجنوں منی پیٹرول پمپس کو سیل کرکے ان مشینوں کو تھانہ میں بند کروایا ہے لیکن یہ چند دن بعد ہی عدالتوں سے چھوٹ کر دوبارہ اپنا مکرو دھندہ شروع کر دیتے ہیں۔لوگ چند روپے کی خاطر شہریوں کے جان ومال کو داؤ پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں شہریوں نے ڈی سی شیخوپورہ طارق علی بسراء سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمات کے ساتھ ساتھ ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ یہ بیانک موت دینے والا غیر قانونی دھندہ مکمل طورپر بند ہو جائے۔
Leave a Reply