ایشزٹیسٹ : انگلینڈ کو تیسرے روز 5 رنز کی برتری

Print Friendly, PDF & Email

برسبین : ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کپتان اسٹیون اسمتھ کی 141 رنز کی اننگز کی بدولت 328 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف 26 رنز کی برتری حاصل کرکے آوٹ ہوگئی جبکہ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لیے۔
تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 165 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اسٹیون اسمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز پر کھیل رہے تھے۔شان مارش 51 رنز بناکرا سٹورٹ براڈ کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے جس کے بعد ٹم پن6 چھٹے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے جبکہ مچل اسٹارک 6 رنز بنا سکے۔اسٹیون اسمتھ اور پیٹ کمنز کے مابین 65 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کمنز 42 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ایلسٹر کک کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے،جوش ہیزلووڈ 6 اور ناتھن لنک 9 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئےجبکہ کپتان اسمتھ نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 26 رنز کی برتری کے ساتھ 328 پر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 3، جیمز اینڈرسن اور معین علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی ٹیم تیسرےروز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹیں کھو کر 32 رنز بنائے تھے اور 7 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، الیسٹر کک 7 اور جیمز وینس 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔مارک اسٹون مین 19 اور کپتان جو روٹ 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y96z4gwz
QR Code: