آئین اور قانون کی پاسداری کے بغیر مہذب معاشرے کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی: ثمینہ حفیظ

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: ممتاز ماہر قانون محترمہ ثمینہ حفیظ راجپوت نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کیے بغیر کسی صورت بھی مہذب معاشرے کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے برابری کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا پڑے گا جنگل کے قانون میں کوئی بھی انسان اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ایکسپریس“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو اگر باریک بینی سے دیکھا جائے تو ہر شخص کسی نہ کسی نفسیاتی روحانی یا جسمانی بیماری اور خوف میں مبتلا ہے اس کی اصل وجہ افراتفری کا ماحول ہے اگر پوری قوم آئین اور قانون کا احترام اور سیرت نبی پر عمل پیراہوکر اپنی زندگیاں گزارنی شروع کر دیں تو کبھی بھی دکھ اور پریشانی ہمارا مقدر نہیں بن سکتی مصنوعی مہنگائی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی قانونی ذمہ داری ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر فیلڈ ورک کریں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر اور مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنا دیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2nzkgytr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *