ہائی ایس ٹریکٹر ٹرالی سے عقب میں جا ٹکرائی، خاتون سمیت متعدد مسافر زخمی

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ: تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بدھڑ ونہار کے قریب ہائی ایس ٹریکٹر ٹرالی سے عقب میں جا ٹکرائی، خاتون سمیت متعدد مسافر افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تلہ گنگ کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ہائی ایس مظفر گڑھ سے راولپنڈی کیلئے آ رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں نواب بی بی زوجہ حاکم علی، لقمان ولد عبد الستاروغیرہ شامل ہیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2owdyc3p
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *