لاری اڈہ فاروق آباد پر ٹریفک جام رہنا معمول، حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: لاری اڈہ فاروق آباد پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا، ڈی ایس پی ٹریفک،بلدیہ چیف سے اصلاح و احوال کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ سڑک کے دونوں جانب فروٹ کی ریڑھیوں اور ٹریفک پولیس اہلکارو ں کی عدم توجہ ہے فروٹ فروخت کرنے والے افراد اپنی ریڑھیاں سڑک کے اوپر لے آتے ہیں اور ٹریفک کی روانی کو معمول میں لانے کیلئے ڈیوٹی پر معمور ٹریفک ملازمین اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتتے ہیں جس وجہ سے لاری اڈہ فاروق آباد پر ٹریفک جام رہتی ہے اور دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی لائن لگ جاتی ہے مسافروں سمیت اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی اور کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/25mscobx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *