تکبر

Rehmat Ullah Baloch
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: رحمت اللہ بلوچ
اللہ جل شانہﷻنے قرأن پاک میں کٸ جگہ کبر کی مزمت بیان فرماٸی ہے ارشاد باری تعالی/ میں ایسے لوگوں کو اپنے احکام سے برگشہ ہی رکھوں گا جو دنیا میں تکبر کرتے ہیں جسکا انکو کوٸ حق حاصل نہیں/اسیطرح اللہ تعالی ہر مغرور و جابر کے پورے قلب پر مہر کردیتے ہیں/ جو لوگ میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہونگے قرأن پاک میں تکبر کی مزمت بہت زیادہ ٸ ہے حضورﷺکا ارشاد گرامی ہے کہ جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جسکے قلب میں راٸ کے دانے کے برابر بھی کبر ہوگا حضرت ابو حریرہ کی رویت سے حضور اقدسﷺکا ارشاد نقل کیا گیا ہے کہ اللہﷻ فرماتے ہیں کہ بڑاٸ میری چادر ہے اور عظمت میری ازار ہے تو جو کوٸ شخص ان دونوں چیزوں میں سے کسی میں مجھے سے جھگڑا کریگا اسکو جہنم میں ڈال دونگا حضورﷺ کا یہ بھی ارشاد ہے کہ أدمی اپنے نفس کو بڑھاتا رہتا ہے یہاں تک کہ جبارین میں لکھ دیا جاتا ہے جو عذاب انکو ہوتا ہے وہی اسکو بھی ملکتا ہے حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ حضرت نوح علیہ اسلام نے انتقال کے وقت اپنے دوصاحبزادوں کو بلایا اور فرمایا کہ میں تمھیں دو چیزوں کا حکم کرتا ہوں اور دوجیزوں سے منع کرتا ہوں شرک اور کبر سے!حضرت ابوبکر صدیق کاارشاد ہے(ارشادالملوک صفہ نمبر١١٤ میں اسکومرفوعا” نقل کیا ہے کسی مسلمان کو حقیر مت سمجھو کہ صغیر مسلمان بھی اللہﷻکے نزدیک کبیر ہے حضرت ذہب فرماتے تھے کہ اللہ تعالی نے جب جنت عدن کو پیدا کیا تو اسکہ طرف توجہ فرماکر ارشاد فرمایا کہ تو ہر متکبر پر حرام ہے حضورﷺ کا ارشاد ہے اللہﷻاس شخص کی طرف نگاہ بھی نہیں کرتے جو اپنی ازار(لنگی وغیرہ) کو گبسٹتے ہیں ایک شخص جبکہ اکڑ کر دوچادریں پہنے چل رہا تھا کہ وہ اپنے أپکو اچھا لگنے لگا تو اللہﷻ نے اسکو زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا رہیگا اللہﷻتمام مسلمانو کو تکبر سے بچاٸے اور ہم کو چاہٸے کہ عاجزی کریں تکبر کو جب اللہﷻ نے اور حضورﷺ نے نا پسند قراردیا تو ہمارے لٸے بھی تکبر کرنا ممنوع ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2zgpreb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *