قرآن پاک مسلمانوں کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے نعمت خاص ہے : پیر سید مختیار شاہ

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل(نامہ نگار)قرآن پاک مسلمانوں کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے نعمت خاص ہے ۔اس کی جس قدربھی قدردانی کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کااظہارمعروف روحانی راہنما پیر سید مختیار شاہ آستانہ عالیہ گنجیال شریف نے پائی خیل میں فقیرمنورزمان ہاﺅس پرمنعقدہ سالانہ محفل میلادمصطفیﷺوتکمیل حفظ القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاجب مسلمان قرآن مجیدکوحفظ کرناشروع کرتاہے تووہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اورسعادت عظیم کاسرورسرایت کرتے ہوئے محسوس کرتاہے۔ یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مدمقابل تمام لطف وکرم اورسعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔آج کے پُرفتن دورمیں قرآن مجیدسے مضبوط تعلق امت مسلمہ کی بقاءاورنجات کاواحدذریعہ ہے۔استاذالعلماءمفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ قرآن پررب کریم کے تعلق کادروازہ کھول دیاجاتاہے اوراس کااپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہوجاتاہے ۔اللہ رب العزت کی مددونصرت حافظ قرآن کے شامل حال کردی جاتی ہے۔اللہ رب العزت کے جودوکرم ،انواروتجلیات اورایک خاص روحانی برق کانزول حافظ قرآن پرہوناشروع ہوجاتاہے ۔انہوں نے شرکاءمحفل کونصیحت کی کہ اپنی زندگیاں قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق گزاریں ۔قرآن پاک کے معانی ومطالب سمجھیں اوراس پرغوروتدبرکریں یہی دونوں جہاں کی فلاح ہے ۔یہ محفل فقیرمنورزمان گنجیالوی کی سرپرستی میں منعقدہوئی ۔ اس نورانی محفل میں مہمان خصوصی پیرطریقت ،رہبرشریعت پیرسیدافتخارالزمان شاہ آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف،پیرطریقت،رہبرشریعت پیرخواجہ دوست محمدخان نقشبندی آستانہ عالیہ پیرپٹھان ڈیرہ اسماعیل خان،چیئرمین یونین کونسل پائی خیل عنایت اللہ خان تھے ۔تلاوت کلام پاک کاآغاززینت القراءقاری ضیاءملک نعیمی اٹک ،نعت رسول مقبول ﷺکی سعادت شاہ محمدچشتی بھروالہ نے حاصل کی ۔محفل کے اختتام پرحافظ فیصل زمان ولدمحمدزمان کی دستاربندی کی گئی ۔صلوٰة وسلام وعالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔آخرپرشرکاءمحفل میں لنگرتقسیم کیاگیا۔

 1,983 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y6lpomey
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *