محکمہ انہار و جنگلات کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے نہر تھل اور کالا باغ روڈ پر لگے درختوں کی کٹائی رک نہ سکی

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل دن دیہاڑے سرکاری جنگلات کاصفایاجاری ،محافظ خاموش تماشائی ،محکمہ انہاروجنگلات کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے نہرتھل اورکالاباغ روڈپرلگے درختوں کی کٹائی رک نہ سکی ،عوامی حلقے تشویش میں مبتلاتفصیلات کے مطابق پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں انٹرچینج کومیانوالی کالاباغ روڈسے ملانے کے لئے پل سے بھاری مشینری کے ذریعے روڈبنایاجارہاہے اورمحکمہ جنگلات کے درخت گرائے جارہے ہیں۔گرے ہوئے درختوں کوگھرلے جانیوالے لوگوں نے لوٹ سیل لگارکھی ہے محکمہ جنگلات لمبی تان کرسوگیاہے ۔علاوہ ازیں میانوالی کالاباغ روڈکے درمیان لگے جنگلات کولوگ دن دیہاڑے بڑی بے دردی سے کاٹ کرگھروں میں لے جارہے ہیں ۔اورجنگلات کاصفایاکیاجارہاہے ۔مگرسرکاری املاک کی حفاظت پرتعینات اہلکاروں نے کاروائی کرنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔جبکہ درخت کاٹنے والوں اورکاٹے ہوئے درختوں کوگھرلے جانے والوں کوکوئی پوچھنے والانہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اس صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ جنگلات وانہارکے ارباب اختیاراورڈپٹی کمشنرمیانوالی سے فوری نوٹس لیکرکاروائی کامطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3epgvyn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *