لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر میانوالی کے چکریوں نے غریب عوام کو چکرا کر رکھ دیا سسٹم نہ چلنے کا بہانہ بنا کر سائلین کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا

پائی خیل(نامہ نگار)لینڈریکارڈاراضی سنٹرمیانوالی کے چکریوں نے غریب عوام کوچکراکررکھ دیاسسٹم نہ چلنے کابہانہ بناکرسائلین کوذلیل وخوارکیاجانے لگا۔تفصیلات کے مطابق لینڈریکارڈ اراضی سنٹرمیانوالی کے چکریوں نے تحصیل میانوالی کے غریب عوام کوچکراکررکھ دیا۔اراضی ریکارڈسنٹرکے چکربازوں نے سسٹم نہ چلنے کابہانہ بناکرآئے روزسائلین کوذلیل وخوارکرکے رکھاہواہے۔اراضی ریکارڈسنٹرمیانوالی پرعلی الصبح تحصیل میانوالی سے آئے خواتین وحضرات سنٹرمیں موجودہوتے ہیں لیکن اراضی ریکارڈسنٹرکاعملہ سسٹم نہ چلنے کابہانہ بناکرخوش گپیوں میں مصروف ہوجاتاہے ۔علاوہ ازیں تحصیل میانوالی کے مختلف علاقوں سے آئے خواتین وحضرات کوکئی باراراضی سنٹرپرچکرلگانے پڑتے ہیں۔ تب جاکران کامکمل ہوتاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔
1,326 total views, 3 views today
Leave a Reply