حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن نورانی تاج پہنایا جائے گاجس کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہوگی: توقیر الحسنین شاہ کاظمی

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)حافظ قرآن کے والدین کوقیامت کے دن نورانی تاج پہنایاجائے گاجس کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہوگی۔ قرآن مجیداللہ رب العالمین کی طرف سے امت محمدیہﷺکے لئے ایک بہت بڑی ضیاقت ہے ۔ان خیالات کااظہارتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺضلع میانوالی کے امیرعلاہ پیرسیدمحمدتوقیرالحسنین شاہ کاظمی آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف نے جامع مسجدنواب خیل پائی خیل میں دستارِفضیلت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاخوش نصیب ہیں ایسے والدین جواپنے بچوں کواس مقدس کتاب کواپنے سینے میں محفوظ کرنیکی تعلیم دلواتے ہیں۔کیونکہ قرآن مجیداپنے پڑھنے والوں کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا۔جس نے اس مقدس کلام کواپنے سینہ میں محفوظ کیااوراس کے حلال کوحلال اورحرام کوحرام جاناقیامت کے دن اپنے گھروالوں میں سے ایسے دس شخصوں کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سفارش کرے گاجن پرجہنم واجب ہوچکی ہوگی۔امتِ مسلمہ قرآن سے اپناتعلق مضبوط کرکے دین ونیامیں سرخروہوگی ۔ اس موقع پرقرآن مجیدحفظ کرنیوالے خوش نصیب حافظ محمدمحسن خان ولدبہادرخان دموں خیل کی دستاربندی بھی کی گئی ۔آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔اورلنگرتقسیم کیاگیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2eunq8a
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *