ڈپٹی کمشنر میانوالی! یونین کونسل پائی خیل کے باسیوں پرنظر کرم کی جائے

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میانوالی! یونین کونسل پائی خیل کے باسیوں پرنظرکرم کی جائے ۔یہاں کے باسیوں کے لئے تحصیل ایڈمنسٹریشن کے عملہ کوگندگی کی صفائی کے لئے یونین کونسل پائی خیل میں بھیجاجائے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل بھی تحصیل میانوالی کاحصہ ہے۔یہاں کے باسی باقاعدہ تحصیل اورضلع میانوالی کے مختلف شعبوں میں اپنا ٹیکس اداکررہے ہیں۔ یونین کونسل پائی خیل شہرمیں ہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیرنا صرف موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہے ہیں بلکہ آمدورفت کے راستے بھی سکڑادیے ہیں ادھرلوگوں کے گھروں کاگنداپانی گلیوں اورچراہوں پرکھڑاہوکرڈینگی مچھروں ،نمازیوں اورعلاقہ کے باسیوں کی آمدورفت کے لئے پریشانی کاباعث بناہواہے۔علاوہ ازیںآوارہ اورخارش زدہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہرکے ہرگلی کوچے میں پھرتے نظرآتے ہیں کتے باولاہوکرانسانوں اورمیویشوں کوکاٹ رہے ہیں جس سے باولاپن کی مرض پھیلنے کاموجب بن رہے ہیں لہذاعوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی! اورٹی ایم اومیانوالی سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ یونین کونسل پائی خیل کاعلاقہ بھی تحصیل میانوالی میں آتاہے لہذاتحصیل میانوالی کے عملہ صفائی کوپائی خیل میں ہفتہ صفائی کے لئے بھیج کرشہریوں کی پریشانی کاازالہ کیاجائے۔

 1,599 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y3r58rwb
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *