ریلوے اسٹیشن پائی خیل مسائل ک اشکار، بنیادی سہولیات کا فقدان، اسٹیشن پر آنیوالی سواریاں پریشانی سے دوچار

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار) ریلوے اسٹیشن پائی خیل مسائل کاشکار، بنیادی سہولیات کا فقدان، اسٹیشن پر آنیوالی سواریاں پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں بے مثال اورتاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل جس کی بلڈنگ مختلف ڈیزائنوں سے تعمیرکی گئی اس قلعہ نمابلڈنگ میں خطرناک دراڑیں اوردیواروں میں شگاف پڑچکے ہیں چھتیں بارش کی صورت میں ٹپکنے لگتیں ہیں رہائشی کوارٹربھوت بنگلے بن چکے ہیں بیت الخلاء اجڑچکے ہیں سواریوں کے بیٹھنے کے لئے برآمدوں میں نہ بینچ اورنہ الیکڑک پنکھے ہیں ۔تاریخی پینے کے پانی کے نلکے کواکھاڑکرپھینک دیاگیاہے جس سے پینے کے پانی کاخاص انتظام نہیں ہے ۔ پلیٹ فارم کچاہے جس کے باعث سواریوں کاالیکڑک اورالیکڑونکس سامان اکثرخراب اورٹوٹ پھوٹ جاتاہے پلیٹ فارم پرشیڈنہ ہونے کی وجہ سے سواریوں کودھوپ اوربارش میں بیٹھناپڑتاہے سالانہ تقریباًایک کروڑسے زائدآمدنی دینے والامثالی ریلوے اسٹیشن پائی خیل پربنیادی سہولیات کافقدان ہے جس سے سواریوں کوذہنی اذیت اورشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے پورے پاکستان میں جہاں سے لکڑی ،سرکنڈے اورپتھرڈولومائیٹ وغیرہ سپلائی ہوتاتھاجوکہ اسٹیشن کی سالانہ آمدن میں اضافہ کاباعث تھاکوبندکردیاگیاہے ادھرریلوے کے دونوں اطراف ریلوے کی اراضی پربااثرقبضہ مافیہ نے قبضہ کرکے تعمیرات اورکھیتی باڑی کررکھی ہے روڈلائنیں مٹی میں دب چکی ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے تاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل پرسواریوں کوبنیادی سہولیات بیت الخلاء،گرمی سے بچنے کے لئے شیڈ،پینے کاصاف پانی،بینچوں کی فراہمی اوراسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کاوفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yyhue7wc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *