سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے: ایس ایچ او پائی خیل

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار) سماج دشمن عناصرکاقلع قمع کرنامیری اولین ترجیح ہے ۔ایس ایچ اوپائی خیل انسپکٹرجاویداقبال کی میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی گفتگوتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ اوپائی خیل انسپکٹرجاویداقبال نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے ناسورنے نوجوان نسل کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے ۔پائی خیل سے ایسے ناسوراورسماج دشمن عناصرکاقلع قمع کرنامیری اولین ترجیح ہے ۔ ڈی پی اومیانوالی ممتازاحمددیوکی خصوصی ہدایت پرعلاقے میں منشیات فروشوں سمیت دیگرجرائم پیشہ افرادکاگھیراتنگ کررکھاہے۔اورکئی بڑی مچھلیوں کوجیل یاتراکرادی ہے اورجولوگ زیرزمین چلے گئے ہیں ان کے گردبھی ہم نے گھیراتنگ کیاہواہے ۔ان شاء اللہ بہت جلدان کوقانون کے شکنجے میں جکڑلیاجائے گا۔اس حوالے سے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گلیوں ،محلوں میں قائم ایسے جرائم پیشہ افرادکے اڈوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان پرجلدقابوپایاجاسکے تاہم اس ضمن میں اطلاع فراہم کرنیوالوں کانام صیغہ رازمیں رکھاجائے گا۔اس موقع پر ایس ایچ اونے بتایاکہ انجمن تاجران کے ذمہ داروں کوہدایت کردی گئی ہے کہ اپنی دکانوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کریں اورچوکیدار کابندوبست کریں تاکہ ناخوش گوارواقعات سے بچاجاسکے انہوں نے بتایاکہ ہم نے جرائم کی روک تھام اورشرپسندعناصرکوقانون کے شکنجے میں لانے کے لئے گشت کے نظام کوؤوثربنارکھاہے ۔اس حوالے سے ہمارے پولیس کے نوجوان دن رات اپنے فرائض اداکرنے میں مصروف ہیں۔سائلین کودرپیش مسائل کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام سائلین کے لئے میرے دفترکے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اورمیری کوشش ہے کہ ان کوفوری انصا ف فراہم کیاجاسکے اوراس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ۔ٹاؤٹ مافیاکی بھی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات اُٹھارکھے ہیں۔اورٹاؤٹ مافیاکاتھانہ پائی خیل میں داخلہ بندکررکھاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تروسائل کوبروئے کارلائے جارہے ہیں۔جس کے لئے میرے آفس کے دروازے ہرخاص وعام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔کیونکہ غریب اورمظلوم کی دادرسی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے بتایاکہ میں نے تھانہ کے تمام عملہ کوسائلین سے خوش اسلوبی اورنرم رویہ رکھنے اورانہیں عوام دوست ماحول رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3kja8c9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *