لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین 8ماہ کی تنخواہ سے محرو م

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین 8ماہ کی تنخواہ سے محرو م تفصیلات کے مطابق لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین بیلدار،پمپ آپریٹرودیگر کو8ماہ سے تنخواہ کا نہ ملناظلم عظیم کے مترادف ہے ۔غریب ملازمین بے چارے اسی تنخواہ سے اپنے بال بچوں کاپیٹ پالتے ہیں جوانہیں محکمہ کی طرف سے 8ماہ سے نہیں مل رہی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیرآبپاشی پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل،چیف سیکرٹری آبپاشی،ایکسین ڈویلپمنٹ انہاراورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کویقینی بنایاجائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zzor8uq
QR Code: