لاہور پریس کلب کے لائف ٹائم ممبر زبیر انصاری کی سالگرہ کی پر وقار تقریب

Zubair Ansari's birthday celebration
Print Friendly, PDF & Email

لاہور(پ ر) آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ، آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سر پرست اور لاہور پریس کلب کے لائف ٹائم ممبر زبیر احمد انصاری کی سالگرہ کی پر وقار تقریب کا انعقاد لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں زبیر انصاری نے فیملی کے ہمرہ شرکت کی ۔ اس موقع پر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔ شرکاء کی جانب سے زبیر انصاری کی ادبی و سماجی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی گئی۔۔ تقریب میں تنظیم کے بانی و صدر ایم ایم علی ،نائب صدر محمداسلم سیال،سیکرٹری انفارمیشن سفیان فاروقی،اشرف علی،ایچ آر قادری،شاہین اشرف علی،روزینہ فیصل،فلک زاہد سمیت دیگر لکھاریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

Short URL: https://tinyurl.com/2e5jlmrm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *