چور مکان کی عقبی دیوار پھاڑ کر محنت کش کی ساری عمر کی جمع پونجی لے اڑے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) چور مکان کی عقبی دیوار پھاڑ کر محنت کش کی ساری عمر کی جمع پونجی لے اڑے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈیرہ ملاسنگھ کے رہائشی راجہ فرمان ولد راجہ ابراہیم کے گھر کی عقبی دیوار پھاڑ کر قیمتی سامان گھڑیاں ،کپڑے وغیرہ چرا کر فرار ہوگئے محنت کش راجہ فرمان نے بتایا کہ وہ بہت غریب آدمی ہے چند دن تک اس کی بیٹی کی شادی تھی ظالم چور میری ساری جمع پونجی چوری کرکے لے گے ہیں لیکن پولیس تھانہ صدر فاروق آباد نے چور کر پکڑ نے میں میری کوئی مددنہ کی ہے اور نہ ہی ابھی تک مقدمہ درج کیا جس کی وجہ سے مجھے مایوسی ہوئی ہے سماجی حلقوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کشن کی چوری کا مقدمہ درج کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gnkbael
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *