![]()
فاروق آباد(بابر علی بسراء) داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ فاروق آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں علامہ عمر زمان صدیقی ،حاجی شہباز احمد ،سردار محمد رضوان سلیم ڈوگر ،محمد عرفان بھٹی ،عرفان شوکت ،علی حسن ،اللہ رکھا ،رضا محمد صدیقی اور دیگر معززین نے شرکت کی اس موقع پر ممتاز عالم دین مذہبی سکالر علامہ عمر زمان صدیقی نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے خلاف ہے ،سود کا کاروبار کرنا ،لینا دینا لکھنا سب حرام ہے ،سودی کاموں سے اجتناب ضروری ہے،مارکیٹ میں انشورنس کا متبادل داؤد فیملی تکافل کے طور پر موجود ہے ، داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ کے ساتھ کام کرنا سود کے خلاف جنگ ہے جتنے بھی لوگ داؤد کے پلان خریدتے ہیں حقیقت میں وہ سودی سسٹم سے بچ کر اپنا سرمایا حلال پراڈیکٹ میں شامل کردیتے ہیں اور گناہ سے بچ جاتے ہیں،ہمارے نزدیک انشورنس حرام ہے عمر زمان صدیقی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے عظیم عالم دین مفتی منیب الرحمن کے حکم کے مطابق علاقہ بھر کے تمام علماء مشائخ داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ کی سود کے خلاف اور حلال تکافل کے فروغ کیلئے بھر پور حمائت اور تائید کرتے ہیں ۔ تقریب میں بتایا گیا کہ سیلز مارکیٹنگ کی دنیا سے وابستہ داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ فاروق آباد کی ٹیم نے پاکستان لیول اور ریجن کی پہلی نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں جسمیں تکافل کنسلٹنٹ جاوید احمد نے 14لاکھ روپے ،بزنس کرکے ریجن میں پہلی ،تکافل منیجرعمران وسیم نے18لاکھ روپے بزنس کرکے کمپنی سطح پر دوسری ،اسسٹنٹ برانچ منیجر صابر علی ڈوگر نے 25لاکھ روپے بزنس کرکے دوسری اور برانچ منیجر بابر علی بسراء نے 26لاکھ روپے کا بزنس کرکے ریجن میں برانچ کیٹگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی،بہترین پرفارمنس پر ایریا سیلز ڈائریکٹر داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ اصغر علی شاہین، ریجنل منیجرملک ظہیر احمد اعوان نے عمران وسیم ،صابر علی ڈوگر اور بابر علی بسراء کوانکی شاندار پرفارمنس پر سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیئے ۔
