تین ہزار سے زائدسکھ یاتری بیسھا کھی میلہ پر اپنی مذ ہبی رسومات ادا کرنے سچا سودا آئے

Print Friendly, PDF & Email

آفاروق آباد (بابر علی بسرا ء) انڈیا سے آئے ہوئے تین ہزار سے زائد تعداد میں سکھ یاتریوں نے بیسھا کھی میلہ پر اپنی مذ ہبی رسومات ادا کرنے کے لیے آج پاکستان ضلع شیخوپورہ فاروق آباد سچاسوڈا گردوارہ آئے ۔ جن کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ عمران کشور نے فل پروف سیکورٹی میں ان ننکانہ صاحب سے رسیوکرکے گردوارہ تک پہنچااور ان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا ۔ ڈ پٹی کمشنر شیخوپور ہ طارق محمود بخاری اور ڈی پی اوشیخوپورہ نے سکھ یاتریوں کو پھولو ں کے گلدستے پیش کئے اوران کی تما م تر مذہبی رسومات تک ان کے ساتھ موجود رہے سکھ یاتری کی آمد سے پہلے مکمل سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ۔ جس میں تقریبا700 سے ذائد ملازمان نے ڈیوٹی کے فرائص سرانجام دئیے جن میں ا یلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ،محافظ سکواڈ ، ٹریفک برانچ ، لیڈی پولیس ، اور سادہ لباس میں ملازمان نے ڈیوٹی کی۔ تمام تر ڈیوٹی کی چیکنگ ایس پی انو یسٹی گیشن عبداللہ لک اور ڈی ایس پی صابان نے کی ۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتریوں کو بحفاظت واپس ننکانہ صاحب بجھوادیا گیا ۔ سکھ یاتریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ اور تمام تر ملازمان کاشاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور پولیس فورس کی سکیورٹی ڈیوٹی کی بھی خوب تعریف کی ۔

 1,395 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y437dazq
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *