شریعت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم ہے: عبدالشکور اویسی
Shari’ah commands good behavior towards parents Shari’ah commands good behavior towards parents Shari’ah commands good behavior towards parents
شریعت میں والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے،اولاد کے لئے والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں:عبدالشکور اویسی
فاروق آباد: مقامی صحافی مدثر ناز انصاری مزمل انصاری افظ مبشر حسین نقشبندی عمران انصاری عتیق الرحمن انصاری کے والدمحترم اللہ دتہ انصاری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد۔ مولانا حافظ ڈاکٹر عبدالشکور اویسی ناظم اعلیٰ جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن آف بل موڑ اور استادالحافظ قاری شفیق نے صدارت فرمائی جبکہ خصوصی خطاب مولانا پروفیسر ڈاکٹر حافظ رضائے مصطفی جامی چوراہی نے کیا۔محفل میلادمصطفےﷺمیں دیگر علمائے کرام بھی تشریف لائے جن میں علامہ قاری فریاد سلطانی وٹو،حافظ علی عمیر، علامہ غلام مصطفی باسط اور نقیب محفل علی رضا نقشبندی تھے،علمائے اکرام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں افضل اور اشرف مخلوق انسان کو بنایا ہے والدین درحقیقت انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہمارا وجود والدین کی وجہ سے ہوتا ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ہے۔محبت کا جذبہ فطری طور پر بدرجہ اتم والدین کو عطا کیا گیا ہے۔اولاد کے لئے والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں،والدین کی جس قدر عزت و توقیر کی جائے گی اسی قدر اولاد سعادت سے سرفراز ہوگی شریعت میں والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے،انصاری برادران نے والدمحترم کے ایصال ثواب کی یہ محفل نسبت رسول ﷺ سے رکھی ہے جو مرحوم و مغفور کی قبر میں راحت کاباعث بنے گی۔
Leave a Reply