تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر موقع سے فرار، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

فارو ق آباد ( بابر علی بسراء سے) فاروق آباد کے نواحی علاقہ سالار سیداں سٹاپ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا، اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 1 خاتون اور دو نوجوان شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ سلارسیداں سٹاپ لاہور سرگودھا روڈ پر سامنے آنے والے رکشہ نے ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور نوجوان زخمی ہوگئے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6tushy2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *