کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 ہمہ وقت تیار ہے: انجینئر رانا اعجاز احمد

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( بابر علی بسراء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیرصدارت ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر میں اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے ریسکیو آفسران اور واٹرریسکیو ٹیم نے شرکت کی- اجلاس کا مقصد سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے افرادی قوت سمیت متعلقہ سامان کا جائزہ لینا تھا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا اعجاز احمد نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں بروقت لوگوں کی مدد کے پیش نظر پہلے سے تیاری کرنی چاہیے تاکہ ایمرجنسی میں بلاتاخیر سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے- انہوں نے کہا کہ ہمیں روز مرہ کی ایمرجینسیز کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ بروقت مدد کو یقینی بنایا جا سکے- انہوں نے تمام ریسکیو اہلکاران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر طرح کی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے خود کو ہمہ وقت تیار رکھیں- اس موقع پر ریسکیو 1122 سے تربیت پانے والے ریسکیو سکا¶ٹس کی فہرست مرتب کر کے ان کو الرٹ پیغام بھیج دیا گیا تاکہ وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر سکیں-

 1,404 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y4zpfhu4
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *