قربانی صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے دیں ، گوشت فریجوں میں رکھنے کی بجائے تقسیم کریں : گل زمان

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز)سیاسی وسماجی رہنما وامیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 169 گل زمان عرف گڈو خان آف کوٹ سوہندا نے کہا ہے کہ پاکستان غداروں کو دودھ پلا نے کیلئے نہیں بلکہ آزاد سانسوں میں زندگیاں بسر کرنے کیلئے بنا تھا پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے پاکستان کی سلامتی ،بقاء اور خودمختاری پر پوری قوم متحد اور متفق ہے سیاسی ،سماجی اختلافات اپنی جگہ پر پاکستان کی سا لمیت کیلئے ہم سب متحد ہیں یہ پاک وطن ہمارا ہے اس کی حفاظت اور آبرو کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے کسی غدار کو پاکستان پر حکمرانی اور سیاست کرنے کی کوئی حق نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت ہے ان خیالات اظہارانہوں نے مقامی عمائدین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاگل زمان خان نے مزید کہاکہ عید الاالضحیٰ کے موقع سنت ابراہیمی کا حقیقی حق ادا کریں اور اپنے جانور کی قربانی صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے دیں اپنے اردگرد غریب لوگ کا خیال رکھیں اور مستحق افراد اور یتیم بچوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ معاشی طور پر کمزور افراد بھی عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں قربانی کا گوشت اپنی فریجوں میں سٹور کرنے کی بجائے اپنے ہمسائیوں ،عزیرواقارب اور غریبوں میں تقسیم کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/z7n56d3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *