جھوٹ پر مبنی پانامہ لیکس ایک جمہوری اور فرض شناس وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: سید اسد علی شاہ بخاری

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان پانامہ لیکس پر شور مچا کر شوکت خانم کے چندہ کی کرپشن نہیں چھپا سکتے۔ تقریب سے خطاب


فاروق آباد (ایف یو نیوز)ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ شیخوپورہ وچیئر مین ایم ۔ایس ۔ایف سید اسد علی شاہ بخاری نے یوتھ ونگ اور ایم ۔ایس ۔ایف کے عہدیداران کے ہمراہ سچا سودا گاؤں میں محکمہ زکوٰۃ عشر شیخوپورہ کی طرف سے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی پانامہ لیکس ایک جمہوری اور فرض شناس وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور میاں نواز شریف نے کرپشن کی نہیں بلکہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا اوراپنے عزم کو کامیاب بھی کیا ہے اسی لئے پاکستان کے 18کروڑ عوام نے ان کو اپنا تیسری دفعہ وزیر اعظم منتخب کیا ہے اوراگر عمران خان کے پاس میاں نواز شریف کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ برٹش کورٹ سے رجوع کریں اورکرپشن ثابت کریں اور اگر کرپشن ثابت نہ کر سکے تو میاں نواز شریف اور پاکستان کے عوام سے معافی مانگ کر سیاست سے ریٹائر منٹ لے لیں ۔ اسد علی نے کہا کہ جھوٹی پانامہ لیکس کا سہا را لے کر اور شور مچا کر عمران خان شوکت خانم ہسپتال کے چند ہ میں کی گئی کرپشن کو ہر گز نہیں چھپا سکتے ۔ ان خیالات کے اظہار سید اسد علی شاہ بخاری نے سچا سودا گاؤں میں محکمہ زکوٰۃ عشر شیخوپورہ کی طرف سے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hn2kfc4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *