مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے: چوہدری خالد بشیر

Print Friendly, PDF & Email

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن)متحدہ عر ب امارات


فاروق آباد(ایف یو نیوز)مسلم لیگ (ن)متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد بشیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں کشمیر کے مسئلہ پر جو بھارت کی حمایت کرے گاوہ پاکستان کا دشمن ہے اور کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے گذشتہ کئی دیہائیوں سے جبگ کا سماء بنایا ہوا ہے ۔ امریکہ سمیت دیگر انسانی حقو ق کے علم بر داروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کشمیر کے حوالے سے واضع موقف ہے آزادی کشمیریوں کا حق ہے اس کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے ۔ سارک ممالک کی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آر ہے ہیں ان پر حکومت ایک بار پھر اپنا موقف واضع کر دے گی ۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی ۔ مسلم لیگ (ن)متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد بشیرنے ٹیلی فون پر روزنامہ دن سید تقی رضا بخاری سے بات چیف کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بھارت کشمیر میں رائے شماری کرانے کا پابند ہے لیکن بھارت گزشتہ کئی دیہائیوں سے اس رائے شماری سے بھگتا آر ہا ہے

Short URL: http://tinyurl.com/z7yrrmd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *