بیسٹ آل راؤنڈر کاشف بھٹی تین سال سے سلیکٹرز کی نظر سے دور

فاروق آباد (ایف یو نیوز)بیسٹ آل راؤنڈر کاشف بھتی تین سال سے سلیکٹرزکی نظر سے دور ۔ تفصیلات کے مطابق بیسٹ آل راؤنڈر کاشف بھٹی نے جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد شیخوپورہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لفٹ آرم لیگ سپنر کی آل راؤنڈ ر پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے تین سال سے سلیکٹرز کی نظر سے دور ہوں ۔ پاکستان کے نو جوان آل راؤنڈ ر کھلاڑی کاشف بھٹی میں ڈومیسٹک میں 202وکٹیں اور ون ڈے میں 100وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ سیزن 2015میں بیسٹ آل راؤنڈر اور سیزن 2016میں بیسٹ باؤلر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا اور نیشنل ٹی 20میں لاہور وائٹ کی جانب سے شاندار پرفارمنس کرتے ہوئے 14کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ کاشف بھٹی سے بات کرتے ہوئے ان کی والدہ محترمہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر سے کہا کہ ان کی بیٹے کو بھی قومی ٹیم میں ایک چانس دے کر آزما لیں میرا بیٹا خالصتاً اپنے ملک و قوم کیلئے کھیلتا ہے جس کی مثال اس کی بہترین بیٹنگ ہے ۔
Leave a Reply