Father in law of Dr Tahir Waqas passed away Father in law of Dr Tahir Waqas passed away
فاروق آباد: مقامی صحافی، ممبر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد ڈاکٹر طاہر وقاص کے سسر ڈاکٹر محمد اسلم ویریا بھٹی رضائے الٰہی سے سانگلہ ہل میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر محمد اسلم ویریا بھٹی کچھ عرصہ سے علیل تھے ان کی وفات پر پریس کلب فاروق آباد کے صدر چوہدری عدیل احمد ورک،جنرل سیکرٹری رانا نبیل عظمت سمیت دیگر صحافیوں نے ڈاکٹر طاہر وقاص سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر محمد اسلم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔مرحوم ڈاکٹر محمد اسلم بھٹی سانگلہ کے رہائشی تھے۔
Leave a Reply