فاروق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) فاروق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او سچا سودا سب ڈویژن فاروق آباد رانا حافظ سکندر کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، متعدد مقدمات درج کروا دیے ۔ ایس ڈی او سچا سودا سب ڈویژن فاروق آباد رانا حافظ سکندر نے اپنی ٹیم مرزا سہیل احمدمیٹر انسپکٹر،اطہر علی امجدایل ایس، سید خاور حسین ،رانا فرخ ،عقیل گجر ،عاشق ڈوگر ،محمد رفیق گجر،رانا محمد اکرام،عثمان یوسف ودیگر کے ہمراہ کالونی فیڈر کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ڈائریکٹ تار اور کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والے عبدالغنی ،انور سعید ،محمد زبیر، عبدالستار ، غلام نبی ، ملک قطب الدین سمیت درجنوں بجلی چوروں کوبھاری جرمانہ اور ان کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔اہلیان شہر نے واپڈا ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے قابل تحسین قراردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zqd7hus
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *