ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ ، نا قض تفتیش، کرپشن اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(بابر علی بسراء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ عمران کشور نے اپنے آفس میں پولیس ملازمان کا اردل روم لیا جس میں ڈی پی ا و شیخوپورہ نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے ، نا قض تفتیش، کرپشن کرنے ، اور ڈیوٹی سے غیر عرصہ دراز سے غیر حاضر رہنے والے ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کو مختلف سزائیں دی ۔تفصیلات کے مطابق ۔1۔سب انسپکٹر زوالفقار علی کو کرپشن کرنے پر اس کی رنک میں تنریلی کرکے ASIکردیا او ر نوکری سے بھی Dismisکردیا گیا ۔2۔اختشام الہی SIکو کریمنل کیس میں انو ول ہونے پر ڈیوٹی سے Dismis کر دیا ۔3۔محمد اکرم ASIکوصدرمریدکے میں کرپشن کرنے پر رنک میں تنریلی کرکے HCکردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام سرکل افسران کو ہدایات جاری کردی کے جو پولیس ملازمان اپنی ڈیوٹی سے غفلت ،کرپشن ،ناقض تفتیش ، اور مسلسل غیر حاضر رہنے پر ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا ۔اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہ ہونگے۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y5wtzwtw
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *