ڈی ایچ کیو ہسپتال بدعنوانیوں کی آماجگاہ، سہولیات کا فقدان

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: ڈی ایچ کیو ہسپتال کرپشن اور بدعنوانیوں کی آماجگاہ بن گیا صحت کی سہولیات کا فقدان ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹیچر، ٹوٹی ہوئی دو عدد وہیل چیئر مریضوں کا منہ چڑارہی ہیں،چند ایک ناکارہ سٹیچر ز کی اوپری سیٹس خون آلود اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں۔ لوگ اپنے مریضوں کو ہاتھوں اور کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور ہیں ۔ ہسپتال کے ملازمین مریضوں اور لواحقین کی جیبوں تک پہنچ چکے ہیں ہر کوئی دیہاڑی لگانے کے چکر میں پڑا ہوا ہے ڈاکٹر اور نرسوں کو اپنے موبائل فونز سے فرست ملے تو بے چارے مریضوں کی طرف توجہ دیں ۔چند ایک علاؤہ تمام میڈیکل ٹیسٹ ادویات باہر سے منگواکر مریضوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جارہا ہے اور تو اور ہسپتال کی کنٹین تک میں جعلی غیر معیاری پانی کی بوتلیں مینرل واٹر بنا کر مریضوں کو مہنگے داموں بیچی جارہی ہیں اقربا پروری اور کرپٹ مافیا نے اس مثالی علاج گاہ کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔ نومنتخب صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک اور ڈی سی شیخوپورہ طارق بسراء فوٹو سیشن اور کاغذی کاروائی تک محدود نہ رہیں بلکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں موجود کرپٹ مافیا کا قلع قمع کرکے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں

Short URL: https://tinyurl.com/2857z5ut
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *