کئی من مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لے جاتے ہوئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
فاروق آباد(ایف یو نیوز)کئی من مردہ بھینس کا گوشت لاہور جانے سے پہلے پکڑلیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ ویٹنری ڈاکٹر نے مقامی ایس ایچ او سید وجیہہ الحسن شاہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم معظم اور شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کافی عرصہ سے یہ مکروہ دہندہ کررہے تھے اور مردہ جانوروں کا گوشت لاہور اور دیگر علاقوں کو سپلائی کرتے تھے ملزمان گوشت کو بوریوں اور کپڑے میں باند کر مسافر وین کی سیٹوں کے نیچے چھپا کر دیگر شہروں میں لے جاتے تھے پولیس نے مردہ بھینس کا گوشت ،گاڑی اور دو ملزمان معظم اور شہباز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Short URL: http://tinyurl.com/h2u9k5w
QR Code:
Leave a Reply