تھانہ صدر کے علاقہ میں حواء کی بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی، پانچویں جماعت کی طالبہ (م) حالت غیر ہونے پر کھیتوں میں چھوڑ کر ملزم فرار
فاروق آباد (بابر علی بسراء) تھانہ صدر کے علاقہ میں حواء کی بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی ۔پانچویں جماعت کی طالبہ(م) حالت غیر ہونے پر کھیتوں میں چھوڑ کر ملزم فرار۔ زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔متاثرہ خاندان کو مقدمہ واپس لینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں۔اہل دیہہ کاآئی جی پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے انصاف کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی علاقہ ڈیرہ بھیڑ والا کے رہائشی محنت کش غریب مزدورمحمد صدیق کی 17سالہ بیٹی کو گاؤں کے تین درندہ صفت اوباشوں نے گھر سے اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے زبردستی اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور بچی کی حالت غیر ہو نے پر موقع سے سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلا ف واقع کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان کوپولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سوال یہ ہے کہ آخر کب تک اور کتنی حواء کی بیٹیاں (م) کی طرح جنسی حوس کا شکار بنتی رہیں گی۔۔۔؟ متاثرہ خاندان اور اہل دیہہ کا آئی جی پنجاب پولیس، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مذکورہ ملزمان کوفوری گرفتار کرنے اور انصاف کا مطالبہ۔
Leave a Reply