لاری اڈہ فاروق آباد ،مین بازار میں چنگ چی رکشوں کی بھر مار چنگ چی کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( بابر علی بسراء سے) لاری اڈہ فاروق آباد ،مین بازار میں چنگ چی رکشوں کی بھر مار چنگ چی کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ،روڈ پر گاڑی چلانا تو در کنار پیدل چلنا مشکل ہو گیا شہریوں کا ڈی پی او شیخوپورہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ فاروق آباد ،اپروچ روڈ پر بے تحاشہ چنگ چی رکشاؤں کی بھر مار ہوچکی ہے چنگ چی رکشے شیخوپورہ ،لاہور ،گوجرانوالہ تک کا سفر کررہے ہیں ٹرانسپورٹرز حضرات پریشان ہیں کہ 10سے 15لاکھ کا ٹیو ٹا ہائی ایس روزانہ اتنی آمدن نہیں دے رہا جتنا 80ہزار سے 1لاکھ روپے کا چنگ چی رکشہ آمدن دے رہا ہے جس کے پاس کوئی کام نہیں اس نے ایک رکشہ خرید لیا ہے اور روڈ تنگ پڑچکے ہیں چنگ کشاؤں کو کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے لاری اڈہ پر دوکاندار پریشان ہیں کہ وہ اپنے کاروبار کو کس طرح چلائیں تاجر تنظیموں نے ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈہ اور اپروچ روڈ فاروق آباد پر چنگ چی رکشوں کو کنٹرول کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کیا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y52ne95n
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *