فاروق آباد میں واقع اتہاسک گورودوارہ کی خستہ حال بلڈنگ تباہ ہونے لگی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) فاروق آباد میں واقع اتہاسک گورودوارہ کی خستہ حال بلڈنگ تباہ ہونے لگی ،اس مقدس استھان پر گورونانک دیوجی نے اناج خرید کر سچا سودا کیا تھا ،سکھوں کے مقدس قومی ورثہ کو تباہ ہونے سے بچایاجائے شہریوں کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر میں کاروباری مراکز کے عین سنگم میں ، مین بازار کے وسط میں میلاد چوک سے چند قدم کے فاصلے پر مغرب کی جانب سفید روغنی 2کینال سے زائد رقبہ پر محیط دو منزلہ اتہاسک گوردوارہ باباجی گورونانک دیو جی کی یادتازہ کرتی نظر آتی ہے تاریخ کے اوراق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے چوہڑ کانہ جسے بعد میں سچا سودا کا نام دیا گیا باباگورونانک دیو جی نے سنتوں فقروں کو لنگر کھلا کر سچا سودا کیا کھانا کھلانے کیلئے اناج اور دیگر اشیاء صرف منڈی چوہڑ کانہ( اتہاسک وہ استھان) سے خرید کہیں تھیں اس استھان کو یاد گار بنانے کیلئے اتہاسک گوردوارہ تعمیر کردیا گیا اور قیام پاکستان سے قبل مقامی سنتوں نے پرانی بلڈنگ کو مسمارکرکے اتہاسک گور دوارہ کو دوبارہ تعمیر کیا مذکورہ گوردوارہ سکھ قوم کا قیمتی ورثہ ہے اس کی چار دیواری اور سیڑھیوں کو مسمار کرکے دوکانیں تعمیر کردی گئیں ہیں اتہاسک گور ودوارہ کی خوبصورت عالیشان بلڈنگ معاشرے کی بے حسی،اور محکمہ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کی عدم توجہ کی وجہ سے کھنڈر میں تبدیلی ہوچکی ہے اور اس کے اندرونی کمروں کو گودام( مال سٹور کرنے والی جگہ ) میں تبدیل کردیا گیا ہے جس سے گور ودوارہ کا مذہبی تشخص بری طرح مسخ ہو رہا بین الااقوامی قوانین کے تحت کسی بھی عبادت گاہ کو کاروباری مرکز میں تبدیل یا اس کی بلڈنگ کو نقصان پہنچانا مسمار کرنا قانوناً جرم ہے اہلیان شہر اور پاکستان محمدی پارٹی کے سربراہ مہربان سائیں عبدالغفور میاں نے صدیق الفاروق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈحکومت پاکستان کو تحریری درخواست میں بتایا کہ اگر گورودوارہ کو اس کی حالت میں بحال کر دیا جائے تو بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سینکڑوں سکھ ہندو جاتریوں کی توجہ سے شہر فاروق آباد کی طرف مبذول کروائی جاسکتی ہے جس سے شہر میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zrxqt3m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *