پائی خیل: گرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی سپلائی لائن بوسیدہ ہوگئی تبدیلی کامطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)گرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی سپلائی لائن بوسیدہ ہوگئی تبدیلی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق داؤدخیل ،گندہ شریف ،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ ،پائی خیل اورمضافات کوگرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی کے کھمبوں کی سپلائی کی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں کھمبے زنگ آلودہوچکے ہیں بجلی سپلائی لائن پراوورلوڈپڑنے سے بجلی کی وولٹیج میں اکثرکمی بیشی رہتی ہے جس سے صارفین کی گھریلوالیکڑونکس اورالیکڑک اشیاء جل جانے کاخدشہ رہتاہے دریں اثناء سپلائی لائن پربھاری بھرکم لوڈ پٹرول پمپس ،کریشر،ویلڈنگ پلانٹ اورچھوٹے بڑے انڈسٹری کارخانے لگادیے گئے ہیں ۔جس سے وولٹیج کم ہونے سے استری ،ریفریجریٹراورالیکڑک پنکھے نہیں چلتے ۔ عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ غلام رسول خان ،محمدافضل خان ،عرفان خان اوردیگرنے وفاقی حکومت اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ پائی خیل موچھ محمدیاروالہ سوانس اوردیگرمضافات کوبجلی کی سپلائی کے لئے ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرگرڈاسٹیشن کاقیام عمل میں لاکرصارفین کی پریشانیوں کاازالہ کیاجائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zb35nbe
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *