پائی خیل: مثالی پارک کی چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کاشکار، سہولیات کا فقدان، کھلاڑی اورعوام پریشانی سے دوچار

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل کے مثالی پارک کی چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کاشکارسہولیات ناپیدکھلاڑیوں اورعوام پریشانی سے دوچارتفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرحاجی اکرام اللہ خان (شہید)پائی خیل کی دوران وزارت میانوالی کالاباغ بنوں روڈاورتھل نہرکنارے پائی خیل کے مقام پردادامیاں محمدصاحب ورالیؒ ،مثالی پارک بننے والے کی چاردیواری لوگوں نے جگہ جگہ سے گراکرراستے بنادیئے لوگوں کے آوارہ مویشیوں کی چراگاہیں بن گیا۔پتھروں کوڈھوکرلے گئے آہنی جنگلہ اورکنڈاتاربھی لے گئے بارشی پانی ہروقت کھڑارہتاہے کھلاڑیوں کی کرکٹ پچیں ،فٹ بال کاگراؤنڈگندے کھڑے پانی کاجوہڑبنارہتاہے عوامی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،ای ڈی اوزراعت اورتحصیل میانوالی کے ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیاہے کہ پارک کی گری چاردیواری کومکمل کیاجائے گندے پانی کی نکاسی کابندوبست اورکھلاڑیوں کے سامان رکھنے کے لئے دوکمروں اوربرآمدے پرمشتمل بلڈنگ تعمیرکی جائے اورناپیدسہولیات میسرکی جائیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/zpvoj2u
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *