مسلم لیگ (ن) کے سید سجاد حسین شاہ بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سید سجاد حسین شاہ بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوگئے ،سید سجاد حسین شاہ بلدیہ فاروق آباد کی چئیر مین شپ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ صدر پنجاب مسلم لیگ لیبر ونگ الحاج سید مشتاق حسین شاہ سابق چئیرمین بلدیہ فاروق آباد کے صاحبزادے سابق چئیرمین مارکیٹ کمیٹی فاروق آباد سید سجاد حسین شاہ 80فیصد ووٹ کی بھاری اکثریت لیکر وارڈ نمبر1محلہ شاہ آباد سے کونسلر منتخب ہوگئے ،سید سجاد حسین شاہ میونسپل کمیٹی فاروق آباد کے مظبوط ترین امیدوار ہیں ان کی کامیابی پر علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مقامی لوگوں اور لیگی ورکروں کی کثیر تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقس کیا بھنگڑا ڈالا ،پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی پریس کونسل رجسٹرڈ فاروق آباد کے صدر بابر علی ،جنرل سیکرٹری حاجی شہباز احمدگھمن ،رانا حمید الرحمن ،محمد اعظم شیخ،چوہدری عدیل احمدورک ، چوہدری غلام حسین ، محمد احمد مقبول ،عزیر احمد قریشی ،محمد شفیق وڑائچ،محمد عرفان شیخ ، مرزا محمد سلیم ، ،میاں سلامت علی ،شیخ محمد اشفاق ،صدر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آبادمحمد عمران ہاشمی ،جنرل سیکرٹری سید تقی رضا شاہ بخاری ،سینئر صحافی میاں لیاقت،خالق ورک ،سید جواد حسین شاہ ،سید اسد شاہ ،سید علی زیب حسن،ڈاکٹر رانا علیم الدین ، ڈاکٹر رانا مصباح الدین ، مر زا الطاف حسین ، میا ں افتخار ، عضنفر عباس ، عار ف حسین حیدری ، حاجی اظہر حسین ، خاد م حسین بھٹی ، ڈاکٹر وقاص اعظم ،چاندی جٹ اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے سید سجاد حسین شاہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابی کو عوامی کامیابی قرار دیا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/z24yzuc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *