فاروق آباد: پاک فوج وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ لڑ رہی ہے : خوشی محمد کھوکھر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا احتجاجی اجلاس بنگلہ فاروق آباد منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری خوشی محمد کھو کھر نے کی ۔اجلاس میں ایریگیشن کے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خوشی محمد کھو کھر نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ۔پوری قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اجلاس سے صوفی ریاض احمد،راشد علی،محمد اقبال،محمد ادریس ،محمد عمر ،محمد رمضان،جہانزیب قاضی،محمد عارف اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ایریگیشن کے ورکرز ملازمین نے چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں مطالبات کے حق میں لاہور سرگودھا روڈ پر فاروق آباد میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے افسران ایریگیشن، وزیر آبپاشی پنجاب اور حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ نئے پے سکیل دئیے جائیں۔مہنگائی الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں شامل کیا جائے گروپ انشورنس ،ریٹائر منٹ پر بھی دی جائے۔ورک چارجز کنٹریکٹ ڈیلی ویجز ملازمین کو جلد ریگولر کیا جائے۔اور پر موشن دی جائے۔کواٹروں کی مرمت کی جائے منظور شدہ پگڑیاں ،وردیاں ،کسیاں،کلہاڑیاں، منظور شدہ سکیل ،تکمیل سروس بکس اور پر موشن دی جائے۔منکیرہ کینال ڈویژن اور آئی اینڈ سی یونٹ عادی کوٹ کے ورک چارج ملازمین کو منظور شدہ ایس این آئی کے مطابق ریگولر کیا جائے۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ ظالم مہنگائی کے مطابق تنخواہوں ،پینشنوں اور الاؤ نسز میں اضافہ کیا جائے کلاس فور ملازمین کو منظور شدہ سکیل دیئے جائیں۔اور دیگر جائز مطالبات پورے کئے ۔مقررین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ 5اور اس سے زیادہ سکیل کے مکینیکل ، ٹیکنیکل اور الیکٹریکل ملازمین کی 2تا 4سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے بھر تیوں پر پابندی ختم کی جائے اور ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے نئے منصوبے بنائے جائیں۔سنگنیلر ملازمین کو سکیل نمبر8دیا جائے اور دیگر ملازمین کے سکیلوں میں 2تا 4کا اضافہ کیا جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/ha9vq5j
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *