فاروق آباد: میاں نواز شریف کے اقدامات کے بڑے مثبت ،تعمیری اور دورس نتائج برآمد ہونگے : شیخ ریاست علی

default_n
Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ سٹی فاروق آباد کے صدرشیخ ریاست علی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے اقدامات کے بڑے مثبت ،تعمیری اور دورس نتائج برآمد ہونگے غیرملکیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے اور وہ سرمایہ کاری کررہے ہیں چین کی طرف سے گوادرپورٹ اور توانائی بحرا ن کے خاتمہ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ترقی اور خوشحالی ہمارے قدم چومے گی جبکہ اندھیرو ں میں ڈوبے ہوئے پاکستان میں ہر سو روشنیاں ہی روشنیاں ہونگی جلسوں دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک بار پھر ملکی امیج کو خراب کردیا ہے مگر نواز شریف کی مسلسل جدوجہد سے ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تشدد پسندی کی سیاست کرنیوالوں کا خود تو کوئی مستقبل نہیں وہ پاکستان کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کی مثبت پالیسیوں سے اوور سیئر پاکستانیوں کی عزت افزائی ہوئی ہے شیخ ریاست علی نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین ہوئی ہیں مگرجمہوریت دشمنوں نے ہمیشہ میاں نواز شریف کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں اب ترقی اور خوشحالی کا سفر رکے گا نہیں بلکہ اس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jvxkgp6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *