فاروق آباد: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 16روزہ محافل عید میلاد النبیﷺکا شیڈول جاری

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: مرکزی میلاد کمیٹی فاروق آباد کے زیر اہتمام 16روزہ محافل عید میلاد النبی ﷺکا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی مرزا نذیر احمد قادری نے مقامی صحافیوں کوتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں علاقہ بھر میں جشن کا سماع ہے اور میلاد کمیٹی نے اسی سلسلہ میں مختلف موضوعات پرروحانی شخصیت علامہ امام الدین وٹو اور پیر سید مظہر عباس شاہ کی سرپرستی میں شہر بھر کی مساجدمیں محافل کا اہتمام کیا ہے جس کے مطابق حضرت علامہ محمد نورالمصطفیٰ رضوی 27دسمبربروز ہفتہ بعد از نماز عشاء جامع مسجداوقاف والی میں خصوصی خطاب فرمائیں گے ،حضرت علامہ ڈاکٹر محب النبی طاہر 28دسمبربروز اتوار جامع مسجد گلزار مدینہ لاری اڈہ ،حضرت علامہ محمد شہزاد مجددی 29دسمبربروز پیر جامع مسجد غوثیہ محلہ نظام پورہ ،علامہ فیاض الحسن 30دسمبرجامع مسجد اسٹیشن والی بعد از نماز مغرب،علامہ مفتی محمد ابوبکربعد از نماز عشاء جامع مسجد صدیقی حیدر ی،علامہ منیر احمد یوسفی 31دسمبرجامع مسجد تحفظ ختم نبوت ،مفتی محمد ابوبکر یکم جنوری جامع مسجد فاروقیہ حنفیہ چوک فاروق اعظم ،علامہ رانا ناصر محمود جامع مسجد اویسہ رضویہ نوکھر قدیم ،علامہ فیاض الحسن 5جنوری جامع مسجد غوثیہ رضویہ محلہ احمد پورہ تاراں والا بازار ،مولانا شاہد محمود ،مولانا محمد عباد رضا وٹو 6جنوری جامع مسجد صوفی منظور والی نوکھر نو اورمولانا محمد شہزاد مجددی 16جنوری بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد نورالمساجد محلہ نور پورہ میں خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h7wj7zh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *