بریکنگ نیوز

محکمہ زراعت کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں دفتر کے باہر احتجاج،شدید نعرے بازی،حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

Loading

پاکپتن(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں دفتر کے باہر احتجاج،شدید نعرے بازی،حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ۔بتایا گیا ہے کہ پاکپتن میں ایگری کلچرل فیلڈ اسسٹنٹس یونین کے عہدیداروں نے اپنے مطالبات کے حق میں دفتر کے باہر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ملازمین سے خطاب کے دوران صوبائی جنرل سیکرٹری کرم رضا اور ضلعی صدر آصف علی نے کہا کہ حکومت کنٹریکٹ پر تعینات فیلڈ اسسٹنٹس کو فوری طور پر پرماننٹ کرے،ہمارے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے،ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں