مناسک عمرہ تربیتی پروگرام بذریعہ ملٹی میڈیا؍وڈیو پریزینٹیشن

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی (ایف یو نیوز ) بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ ، ایف-765، کالج چوک ، سید پو رروڈ ،سیٹلائیٹ ٹاؤن ،راولپنڈی کے ناظم اعلی ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق عمرہ پر جانے والے عازمین کیلئے مناسک عمرہ کے سمعی و بصری تربیتی پروگرام جاری ہیں ۔ یہ پروگرام ہر اتوار کو صبح 10بجے منعقد ہوتا ہے ۔ پہلی دفعہ عمرہ پر جانے والوں کیلئے یہ تربیتی پروگرام انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ عازمین عمرہ کو تربیت بذریعہ ملٹی میڈیا ؍وڈیو پر یز ینٹیشن دی جاتی ہے ۔ دوران تربیت ڈاکٹر ریاض الرحمٰن بانی بصری تربیت کا مرتب کردہ معروف و مقبول کتابچہ ترتیب عمرہ اور عمرہ لٹریچر بلامعاوضہ تقسیم کیا جاتا ہے ۔ عمرہ پر جانے والے کتابچہ “ترتیب عمرہ ” اپنا جوابی پتہ لکھا ہو ا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں ۔ طواف اور سعی کی دعاؤں کے کتابچے گلدستہ طواف،گلدستہ سعی اور مناسک عمرہ کی تربیتی فلم” آپ عمرہ کیسے کریں “بھی دستیاب ہو گی ۔ پروگرام میں خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں۔ گروپ کی صورت میں جانے والے پورے گروپ کے ساتھ پیشگی وقت اور دن طے کر کے تربیت لے سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون :0514475185موبائل :03335207070پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gn9pbru
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *