بیساکھی میلہ پر تین ہزارسکھ یاتری10روزہ دورے پر ننکانہ صاحب آئیں گے

Print Friendly, PDF & Email

شیخوپورہ: بیساکھی میلہ پر تین ہزارسکھ یاتری10روزہ دورے پرپاکستان ننکانہ صاحب آئیں گے۔ تفصیلات کہ مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی بھارت سمیت دنیا بھرسے سکھوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی اوروہ اپنے مقدس مقامات کرتارپور ننکانہ صاحب پنجہ صاحب روڈی ایمن آباد حسن ابدال اوردیگرجگہوں کا دورہ کریی گے۔ بیساکھی کی مرکزی تقریب 14اپریل کوحسن ابدال گوردوارہ میں ہوگی جس کہ مہمان خصوصی وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری ہونگے ۔دنیا بھرسے تقریبا10ہزار کے قریب سکھ بیساکھی میلہ میی شرکت کے لیے آئیں گے جبکہ بھارت میں قائم پاکستانی سفارت خانہ نے3ہزار سکھوں کو دس روز کے لئے ویزہ جاری کردیا ہے،ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتری بارہ اپریل کو بزریعہ ٹرین اور واہگہ کہ راستے پاکستان آئیں گے اور 21 اپریل کوواپس بھارت جائینگے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6nlqlwg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *