وزیر اعلیٰ پنجاب کل دو بجے تلہ گنگ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراونڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کل 19اکتوبر بروز جمعرات دن دو بجے تلہ گنگ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراونڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تلہ گنگ و لاوہ کی عوام کو ضلع کا تحفہ دینے پر مبارکباد دینگے اور اس موقع پرمزید میگا ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔ جلسہ کے میزبان سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی کے مطابق جلسہ کے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔وہ مرکزی انجمن تاجران،انجمن بہبود مریضاں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،ٹیچرز یونین،جماعت اسلامی،انجمن اڑھتیاں،انجمن آرائیاں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2q5r3re8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *