سنی تحریک کی اسلام آباد دھرنے پر ریاستی جبر کے خلاف ملک بھر میں دھرنے ،مظاہرے اور ریلیاں

Print Friendly, PDF & Email

حکومت کی جانب سے مزاکرات میں تا خیر کالعدم جماعتوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جا رہی ہے
عمران خان کا بیان حقائق کے برعکس ہے،عمران خان نے پر امن لوگوں کے خلاف بیان دے کر حکومت کی ترجمانی کی ہے
7اپریل کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے لئے ہم خیال سیاسی اور دینی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے
وفاقی وزیر داخلہ ٹارزن بننے کی بجائے جمہوری طرز عمل اختیار کریں ورنہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے
ہمارے10ہزار سے زائد کارکنان کو راولپنڈی سے گرفتار کر کے مختلف اضلاع کی جیلوں اور تھانوں میں رکھا گیا ہے
وفاقی حکومت نے اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے پر امن احتجاجی ریلی میں توڑ پھوڑ کروائی


گوجرانوالہ(ایف یو نیوز)اسلام آباد دھرنے میں ریاستی جبر کے خلاف سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ،مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی۔ سنی تحریک کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے ضلعی رہنما حافظ محمد طاہر رضاقادری ،سٹی رہنما عطا الرحمن خان ،محمد فائق قادری،مو لانا محمد اشرف رضوی ،مو لانا سید عرفان شاہ مجددی ،حافظ نوید کمبوہ،محمد شکیل جلالی ،شیخ محمد حنیف و دیگر نے خطاب کیا ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ؤں نے کہاکہ قائدین کے ہر حکم پر ہر وقت لبیک کہیں گئے ۔دریں اثناء سنی تحریک کے سنیئر مر کزی رہنما محمد شاہد غوری نے اسلام آباد اور کراچی میں تنظیمی عہدیداروں سے اہم مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان مسلم لیگ نواز اور حکومت کے ترجمان بننے کی بجائے مثبت اپوزیشن کریں ۔عمران خان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔حقائق کو سنے سمجھے بغیر بولنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔شاہد غوری نے کہاکہ اگر حکومت نے اپنا غیر جمہوری طرز عمل تبدیل نہ کیا تو ملک بھر میں بھر پور احتجاج کریں گے۔مسلم لیگ نواز را ء کے گرفتار ہونے والے ایجنٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے دھرنے والی قیادت سے مزاکرات میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔حکومتی جماعت پنجاب میں کالعدم جماعتوں اوردہشتگردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو ناکام بنانا چا ہتی ہے ۔نام نہاد امریکہ نواز ،کرپشن زدہ حکومت کے خلاف 7اپریل کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لئے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ہم خیال دینی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور دعوت کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا۔محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ ٹارزن بننے کی بجائے جمہوری طرز عمل اختیار کریں ورنہ ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ بڑھائیں گے۔محمد شاہد غوری نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہمارے 10ہزار سے زائد کارکنان کو مختلف اضلاع کی جیلوں اور تھانوں میں رکھا گیا ہے۔وفاقی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے اور راء کے ایجنٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے توڑ پھوڑ کا الزام ہمارے پر امن مظاہرین ڈال رہی ہے۔حکومت اور عمران خان کا مکروہ چہرہ قوم کو آج پہچاننا ہو گا ۔عمران خا ن نے ہمیشہ دہشتگردوں اور اپنے غیر ملکی آقاؤ ں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔7اپریل کو حکومتی کرپشن اور امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف کراچی سے اسلام آباد تک رکھا گیا لانگ مارچ 27مارچ راولپنڈی میں ممتاز حسین قادری کے چہلم کے موقع پر موخر کر دیا گیا تھا ۔اسلام آباد میں جاری دھرنے میں حکومت کے غیر جمہوری رویہ کے سبب 7اپریل کو ہی لانگ مارچ کرنے بارے دیگر دینی جماعتوں اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔جلد اعلان کریں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zfmvt73
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *