سردار ممتاز خان ٹمن کے نواسے سردار شہروز خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) سابق ایم این اے، پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل ملک نور خان مرحوم کے پوتے اور سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے نواسے سردار شہروز خان نے باقاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔ ملک امیر خان ٹمن دست راست سردار ممتاز خان ٹمن نے دوران خطاب کیا کہ سردار ممتاز خان ٹمن کی صحت خرابی کے باعث اب سردار شہروز خان ٹمن عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہونگے ۔ ہمارے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے ۔ ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں پورے خلوص کے ساتھ ساتھ دیتے ہیں ۔ حافظ عمار یاسر نے خود ہمیں دیوار سے لگایا ۔ اب ہم اپنے پورے گروپ کی جانب سے ملک شہریار اعوان امیدوار ن لیگ پی پی 23 اور سردار سلطان خان امیدوار ن لیگ پی پی 24 کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
Short URL: https://tinyurl.com/2ztj2zgs
QR Code: 
Leave a Reply