پبلک سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی ضلع تلہ گنگ نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق پبلک سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی ضلع تلہ گنگ نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ جس میں تمام پارٹی کی لیڈر شپ، عہدیداران، ورکرز اور خواتین نے بھرپور شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی طرف سے خواتین کیلئے باقاعدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا،انتظامی امور عبدالباسط میال، اعجاز ملک ، اعتزاز شیخ جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض ابو بکر نے سر انجام دیے۔خواتین نے کہا کہ وہ میڈم شگفتہ جبین کی قیادت میں انتخابی مہم کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ھیں ۔کارکنان کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی صدر حکیم نثار احمد سمیت تمام سینئر قیادت نے امپورٹیڈ امیدوار نامنظور کے بیانیہ پر انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے پر اتفاق کیا جس کا خیر مقدم کیا گیا۔ کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، ملک آفتاب پچنند، اقبال ملک ڈھرنال، ملک یاسر پتوالی، ملک اختر شہباز، نوابزادہ زاہد مبارز، کرنل تیمور سلطان، ذیشان محسن ملک، اشفاق بڈھیال، عابد ڈھرنال اور سید وقار حیدر شاہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ تمام رہنماؤں نے پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت اور بھرپور اعتماد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Short URL: https://tinyurl.com/2qve9lgd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *