ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے فوری طور پر نافذ العمل ممانعتی حکم نامہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) ضلعی انتظامیہ کے توسط سے بتایا گیا ہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ممانعتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کی رو سے ضلع تلہ گنگ / چکوال سمیت صوبہ بھر میں متبرک و مقدس الفاظ اور آیات والے اوراق بشمول اخبارات کسی بھی شکل میں اشیائے صرف کی پیکنگ وغیرہ کے لئے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ حکمنامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی متبرک الفاظ اور آیات کا احترام و تقدس یقینی بنانے کی غرض سے عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو حسبِ ضابطہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ درایں اثناء ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مذکورہ ممانعتی حکمنامہ کا ضلع بھر میں مؤثر نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

Short URL: https://tinyurl.com/2lxxpyqp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *