نجی ہسپتال کے ڈاکٹر سے غلط انجیکشن لگنے کے باعث دو سالہ ننھی پری موقع جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے باہر نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج
پاکپتن (بیورورپورٹ)نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن لگنے کے باعث چار سال بعد پیدا ہونے والی دو سالہ ننھی پری موقع جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے باہر نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محلہ عزیز آباد کے رہائشی محمد اشرف نے اپنی دو سالہ بیٹی مریم کو بخار کے باعث پرائیویٹ ہسپتال غلام محمد میموریل میں چیک اپ کے لئے لایا تو ڈاکٹر احسان نے انجکشن تجویز کیا جو کہ مبینہ غلط انجکشن لگنے سے دو سالہ مریم موقع پر جاں بحق ہوگئی واقعہ کے خلاف ورثا نے نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج اور مشتعل مظاہرین نے ہسپتال کی توڑ پھوڑ کر ڈالی ۔
Short URL: http://tinyurl.com/h23684v
QR Code:
Leave a Reply